اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان پیدا ہو گیا۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج گورنر ہاؤس میں ہو گا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی اور پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کرینگے۔

ن لیگ کی طرف سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ ، رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔

 ذرائع نے بتایا اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے