اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے سلسلے میں ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پک کراچی کنگز کی ہوگی، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری، پشاور زلمی کی چوتھی، ملتان سلطانز کی پانچویں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی پک ہوگی۔پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر فرنچائزز کی تین تین پک ہوں گی جبکہ ڈائمنڈز اور گولڈ کیٹیگری میں بھی مجموعی طور پر تین تین پک ہوں گی۔

ڈائمنڈ کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگز، دوسرے میں ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہوگی،گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی، دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور تیسرے میں ملتان سلطانز کی پہلی پک ہوگی۔

سلور کیٹیگری میں مجموعی طور پر پانچ پک رکھی گئی ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز، دوسرے میں پشاور زلمی اور تیسرے میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی۔اسی طرح سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں ملتان سلطانز جبکہ پانچویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہو گی، ایمرجنگ کیٹیگری میں دو جبکہ سپلیمنٹری میں چار پک ہوں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کیلئے ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے