اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارا آرمی ایکٹ عالمی قوانین کے مطابق ہے: طلال چودھری

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز) طلال چودھری نے کہا ہے کہ 9مئی والوں کو سزاؤں میں تاخیر ہوچکی ہے ہمارا آرمی ایکٹ عالمی قوانین کے مطابق ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بہت سی سزائیں اپنے اپنے قوانین کے مطابق ہوتی ہیں، کوئی دہشتگردی کرتا ہے تو انسداد دہشت گردی عدالت فیصلہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کو اعتراض ہےسزائیں فوجی عدالتوں سے نہیں دوسری عدالتوں سے ہونی چاہئیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ نہیں کہتی کہ 9 مئی والے بےگناہ ہیں، پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا اپیل کریں گے کہ ملزمان کو معاف کیا جائے، انہوں نے تسلیم کیا کہ ملزمان نے جرم کیا ہے، سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک لابسٹ پی ٹی آئی کی فنڈنگ سے چلتے ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے ماسٹر مائنڈ کو بچانا ہے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا شخص ہے، سزائیں ہوتی رہیں گی کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا، بات چیت کا یہ مطلب نہیں کہ این آر او دیا جائے، 9 مئی والوں کو سزاؤں میں تاخیر ہو چکی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے