(ویب ڈیسک)کرکٹ کی دنیا میں مشہور تیز ترین باولر شعیب اختر کی آمدن اور اثاثوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی ۔
رپورٹ کے مطابق شعیب اختر میں پاکستان کے پہلےفاسٹ باولر ہیں جو اربوں ڈالر کے مالک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 2011 میں کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد رئیل اسٹیٹ اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے دولت کمائی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک چینل کے پوڈ کاسٹ میں شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے امیر ترین شخص بننا چاہتے ہیں اوروہ اس حوالے سے مذاق نہیں کر رہےبلکہ سنجیدہ یں۔
شعیب اخترنے اس وقت تبصرہ نگاری کے علاوہ ٹی وی پروگراموں میں میزبان کی حیثیت سے خود کو پاکستان کے امیر ترین کرکٹرز میں شامل کر رکھا ہے اور انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں پاکستان کا ڈالرز میں ارب پتی بننے والا پہلا شہری بنوں گا۔میڈیا رپورٹس کے حوالے سے شعیب اختر کی دولت تقریباً 15 ملین ڈالر ہے، جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیل کر کمائی ہے۔
کرکٹ کے میدان کے علاوہ راولپنڈی ایکسپریس مختلف برانڈز اور ٹی وی شوز سے بھی منسلک رہے ہیں اور ہوشیار کاروباری کی طرح مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے اور اس کے علاوہ چند ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعیب اختر کی کمائی کا ذریعہ میڈیا اور برانڈز ہیں،تاہم سرمایہ کاری اور ریسٹورنٹس کے مالک ہونے کی خبریں صرف دعوے ہیں اور اس کے ثبوت نہیں ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے شعیب اختر کا پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خوب صورت گھر ہے، جو خوبصورت گارڈن سمیت تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔