اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: شیخ وقاص اکرم

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا، حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مؤخر کیا گیا؟ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ فیصلہ کہاں لکھا جا رہا ہے، یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت سیاسی حریفوں کوختم کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کوبھی ختم کرنےکو تیار ہو گئی، حکومت انتقام میں اتنی آگے چلی گئی ہے کہ مخالفین کو ختم کر رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم  نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دینے کا منصوبہ ہے، کیس عالمی سطح پر بھی زیر بحث ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے