اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا خوش آئند ہو گا: فواد چودھری

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آجائے تو خوش آئندہ ہو گا۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صبح اُٹھ کر دیکھتے ہیں کونسے شہر میں پیشی پر جانا ہے، مقدمات میں چار بوریاں یوریا کھاد چوری بھی شامل ہے، نو مئی کیسز میں تو پورا پاکستان شامل ہے، جہاں جہاں تھانے اور تفتیشی غریب تھے وہاں مقدمات بنائے گئے ان کو اربوں پتی کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ چھاپے مارے گئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو تو براہ راست متاثر کر دیا ہے، تلخیاں زیادہ ہیں ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اس لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، ہمیں نقصان ہوا ہے ہم نے فسطائیت سہی اور تشدد سہا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی ابتداء ہوئی ہے خوش آئند ہے، سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، ہمیں ٹھڈے مکے مار کر نکال دینگے تو ہماری جگہ عام لوگ لے لیں گے، آج کے مذاکرات سے ٹمپریچر نیچے آتا ہے تو خوش آئند ہے، عمران خان اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے