اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے کئی شہروں میں بادلوں کی انٹری، لاہور میں بارش سے موسم سرد

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے انٹری دے دی، لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، کلمہ چوک، گارڈن ٹاؤن کے اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، دن کے اوقات میں بھی بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ قصور، کاہنہ، پاکپتن اور رینالہ خورد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی، لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، گوپس میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، گلگت، دیر منفی 8، استور منفی 7، قلات، بگروٹ منفی 6، کوئٹہ، زیارت اور چترال میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے