اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں حکمران کے عوامی ریلیف بارے دعوے فریب ہیں: گورنر پنجاب

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کے عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ دعوے فریب ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک (کمڑیال) میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پورے پنجاب میں ہونے چاہئیں، لاہور پنجاب نہیں، اٹک، چکوال، جہلم، راجن پور اور ڈی جی خان بھی پنجاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں خاموش رہوں تو پنجاب میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے، پنجاب میں کہیں بھی غریب آدمی سے زیادتی ہوتی ہے تو میں بولتا ہوں، خدا گواہ ہے پنجاب میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں جہاں پر غریب آدمی کا فری علاج ہو سکے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا بڑے سے بڑا علاج فری ہوتا ہے، عوام ہر چیز پر ٹیکس دے رہے ہیں، اس کے باوجود پنجاب کے حکمران کے عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے فریب ہیں۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ میرا متوسط طبقے سے تعلق ہے، عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں، لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے، کسی بھی حکومت کا سب سے بڑا فرض صحت اور تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو پنجاب نہیں کہا جا سکتا، اٹک ،چکوال اور باقی اضلاع بھی پنجاب کا حصہ ہیں، باقی اضلاع کو اہمیت دینا ہو گی ورنہ حکومت نہیں چلے گی، عوامی نمائندوں سے سوال کیا جائے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر کیوں نہیں ہیں، عوام کے مفاد کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تحفظ پر سودا بازی نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہے، بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے، اجتماع میں ضلع اٹک کی مختلف یونین کونسلز سے مختلف برادریوں نے پی پی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے