اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قدرتی گیس کے ذخائر میں کتنے فیصد کمی ہوگئی ہے؟تشویشناک خبر سامنے آگئی

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(ویب ڈیسک)قدرتی گیس کے ذخائر میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے سوئی سدرن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق سوئی سدرن کو ملکی قدرتی گیس کے ذخائر میں ہونے والی سالانہ تنزلی کے باعث اپنے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں مسلسل کمی کا سامنا ہے،مالی سال 18-2017 سے سوئی سدرن کو حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے،گزشتہ سات سالوں کے دوران تقریباً 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق گھریلو،تجارتی اور عام صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی کیلئے سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کی طرف سے گھریلو شعبے میں کوئی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی،تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی کے تحت رات 10:00 سے صبح 5:00 بجے تک گھریلو شعبے میں گیس کی بندش کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن کیلئےلائن پیکس کو برقرار رکھا جا سکے اور کھانا پکانے کے اوقات کے دوران استعمال ہونے والی قدرتی گیس کے پریشر کو بہتر طور پر استعمال کیا جا سکے۔

قدرتی گیس میں مسلسل کمی کی صورتحال میں ادارہ اپنے گھریلو صارفین کو خاص طور پر کھانا پکانے کے اوقات کے دوران مطلوبہ گیس فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہےجس میں ادارے کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے آخری سِروں میں واقع صارفین بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے