22 Dec 2024
(لاہورنیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کی پوری تیاری میں ہے جبکہ پروٹیز بھی آخری میچ جیتنے کے لئے جان لڑائیں گے، تیسرے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔