اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا: شیخ وقاص اکرم

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(لاہور نیوز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔

دنیا نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کل اس حوالے سے پہلی بیٹھک ہوگی، میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا، میٹنگ میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے تمام پوائنٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جا کر ڈسکس کریں گے، رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، سول نافرمانی تحریک بارے حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے