اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو اتوار تک فائنل کرلیں گے: محسن نقوی

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو اتوار تک فائنل کرلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔بعدازاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 4 سے 5 چیزیں کر رہے ہیں، بلڈنگ نئی بن رہی ہے اور جنگلہ تبدیل کر رہے ہیں جبکہ سٹیڈیم کے قریب 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بنا رہے ہیں، گاڑیوں کی پارکنگ سے دور گاڑی کھڑی کرنے کا مسئلہ حل ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ آپ لوگوں کو اچھا سٹیڈیم ملے گا، کراچی کے اسٹیڈیم کا کام لاہور کے مقابلے میں تیزی سے ہورہا ہے، دو بڑی اسکرین اور ایل ای ڈی لائٹ لگا رہے ہیں اور 15 جنوری تک کام مکمل کر لیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو کل تک فائنل کرلیں گے اور ہماری بات چیت چل رہی ہے ، آج رات یا کل تک فائنل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے متعلق زیادہ بات نہیں کرسکتا، شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے کرنا ہے، ہم نے رائے دی ہے، اگلے تین سال تک ہم بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے، اگر پاکستان بھی فائنل میں گیا تو نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے پوچھیں ، جو پرفارم کررہا ہے وہی ٹیم میں کھیلے گا، میرا کوئی فیصلہ نہیں، ہیڈ کوچ کا کام کوچنگ کرنا، سلیکٹرز کاکام سلیکشن کرنا ہے، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ممبر سلیکشن کمیٹی بنایا تھا سلیکشن کا مکمل اختیار نہیں دیا تھا، سلیکشن کمیٹی میں کوئی ایک ممبر ساری ٹیم کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے