اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش،16جوان شہید،8خوارجی جہنم واصل

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(لاہورنیوز) جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی کوشش میں 16جوان شہید جبکہ8خوارجی بھی جہنم واصل ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خلاف کلیرنس آپریشن جاری ہے،ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے 16 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارج بھی ہلاک ہوئے، اس مذموم واقعے کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم ،31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید کاتعلق ضلع کرک، 38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک جبکہ 40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید ضلع کوہاٹ کےرہائشی تھے۔

اسی طرح 26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک ،37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں، 26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید ملاکنڈ، 22 سالہ سپاہی احسان الحق ضلع لوئر دیر اور25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ ، 23 سالہ  سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور اور 26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے