21 Dec 2024
(لاہورنیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اُمید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی، مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی حل ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ نے آج کہا ہے ڈیڈ لائن ختم، اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا؟ جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہو گا۔