اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

محصولات میں بہتری کے لیے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے محصولات کی وصولی کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کی ہدایت کی،اجلاس کے دوران وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی، ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کے سٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو، ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا، وزیراعظم نے ایف بی آر ویلیو چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی احکامات اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی، اس کے علاوہ سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے