اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(لاہور نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع کرنا ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے، پاکستان ایسی صلاحیتوں کو تیار کرنے کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔

2012 سے امریکی حکام نے جب سے باتیں شروع کی تو پاکستان کی قیادت نے خدشات دور کرنے کی کوشش کی، ترجمان پاکستان نے وقتاً فوقتاً کوشش کی ہے کہ مثبت انداز میں امریکی خدشات کو دور کیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے کی کہیں زیادہ طاقتور میزائل صلاحیتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تحفظ دیا جا رہا ہے، پاکستان کی صلاحیتوں پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں، اعتراضات بظاہر دوسروں کے کہنے پر پہلے سے کمزور سٹریٹجک استحکام کو مزید خراب کرنے کے لیے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق افسوسناک امر ہے کہ امریکی اہلکار نے پاکستان کو ان کے ساتھ جوڑا جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں سمجھے جاتے ہیں، پڑوس میں موجود طاقتور میزائل کی صلاحیت والے ممالک کے ہوتے ہوئے پاکستانی صلاحیتوں پر خدشات کا اظہار بظاہر دوسروں کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹجک پروگرام اور صلاحیتیں صرف اپنے پڑوس سے درپیش واضح خطرے کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیے ہیں، پاکستان کی سٹریٹحک صلاحیتیں کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھی جانی چاہئیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کسی بھی ملک بشمول امریکا کے لیے معاندانہ ارادے کے غیر معقول مفروضے ناقابلِ فہم اور غیر منطقی ہیں، پاکستان کے عوام کے لیے سٹریٹجک پروگرام ایک مقدس حیثیت رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے