اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق عبدالعلیم خان کا اہم بیان سامنے آگیا

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔

وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،یورپ کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امرہے،پی آئی اے کا یہ فلائٹ آپریشن شروع ہونا اس ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، اب لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ یورپ کیلئے پی آئی اے میں سفر کر سکیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہنا تھا کہ انشاءاللہ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی آپریشنل کرنے کی بھی خوشخبر ی ملے گی،پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے،اب تیزی سے مراحل طے ہوں گے،پی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے جہازوں کی خریداری پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم، پی آئی اے کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر یں گے، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر بیچیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے