پنجاب گورنمنٹ
حکومت اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں: وزیراعظم
21 Dec 2024
21 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران سپاہی عامر سہیل آفریدی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔