20 Dec 2024
(لاہور نیوز) شفیق آباد ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنیوالے درندے کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم امانت بچے کو ورغلا کر ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کو گرفتاری کے بعد تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا ہے۔
تھانہ شفیق آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی بھی توقع کی ہے۔
