اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب حکومت: کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری، چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ہارڈ ایریا الاؤنس نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی گئی، مریم نواز  نے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی۔

کچہ کے علاقے کو شرپسندوں، ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر تعینات پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان کی 42 پولیس چوکیوں، 3 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے، راجن پور کی 15 پولیس چوکیوں اور 4 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے استفادہ کریں گے۔

اسی طرح انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ ماچھکہ، بھونگ، کوٹ سبزل، رجھان، شاہ والی، بنگلہ اچھا، تھانہ سونمیانی اور منسلک چوکیوں کے افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں، اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے