20 Dec 2024
(لاہور نیوز) پولیو کے قطرے نہ پلانے پر شہری احسان بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈیفنس اے پولیس نے زیڈ بلاک کے رہائشی کے خلاف مقدمہ درج کیا، شہری احسان بٹ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور عزت نفس مجروح کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ ماحولیات انسپکٹر سعدیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم احسان بٹ نے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا، ملزم پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا۔