اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر کے سپرد

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر میں کروائے جانے کا اعلان ہوگیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کا پورٹ سٹی گوادر پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا، پلیئرز ڈرافٹس کی تقریب 11 جنوری 2025 بروز ہفتے کو منعقد ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے معاشی مستقبل کے دل کی حیثیت رکھتا ہے، یہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کر کے ہمارا مقصد اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 11 جنوری کو خوبصورت شہر گوادر میں تمام فرنچائزز اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ ہم پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے 10 ویں ایڈیشن کے آغاز کی طرف ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ مجھے گوادر کو پلیئر ڈرافٹ کے میزبان شہر کے طور پر اعلان کرنے پر بہت فخر ہے، یہ اقدام پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پی سی بی نے اپنی پریس ریلیز میں تقریب کے آغاز کا وقت اور مقام شیئر نہیں کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے