اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان جنوبی افریقا میں 3 بار ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔

ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستانی ٹیم نے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر 21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے 2013 اور 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز کی شکست دی اور اب 2024 میں جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں لگاتار شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا میں مجموعی طور پر 7 دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقا میں 3 یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔

آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا میں 10 سیریز کھیلیں،1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے