اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کا معاملہ موخر

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کا معاملہ موخر ہو گیا۔

رولز کی حتمی منظوری تک نئے ججز کی تقرریوں کا عمل موخر کیا گیا ہے، 21 دسمبر کو 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سامنے ججز کی تقرریوں کے لیے مجوزہ رولز پیش کیے جائیں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے لیے ایجنڈے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سے نئے ججز کی تقرریوں کا ایجنڈا نکال دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 25 خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے 50 نام کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ نے رولز بنانے کے لیے خط لکھا تھا، جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں رولز کمیٹی نے ہائیکورٹس میں ججز کی تقرریوں کے لیے رولز تیار کر کے مسودہ 32 رکنی جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے