اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی سعودیہ کو کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(لاہورنیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب کو کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کر دی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی بھی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے پلیئرز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جاسکتا ہے، سعودی عرب اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بجھوا سکتا ہے اور کرکٹ ڈویلپمنٹ، سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے، سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے، تعاون پر خوشی ہو گی۔

چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن نے کہا کہ ہم پلیئرز ڈویلپمنٹ پر کام کررہے ہیں، کرکٹ کے تقریباً 18 ہزار کھلاڑی ہیں۔شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایشین کرکٹ کونسل کا چیلنج کپ بھی جیتا ہے، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے