اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل : پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں کی کیٹگری تبدیل

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگری کی تجدید کردی ۔

عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز)  محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) صائم ایوب (پشاور زلمی) اور انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر(ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹگری سے پلاٹینم کیٹگری میں ترقی دے دی گئی۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی شامل ہیں، کراچی کنگز کے تین کھلاڑی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل  ہے۔

30 کھلاڑی گولڈ کیٹگری کا حصہ ہیں جن میں پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی ہیں۔

Category

سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے چار گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ  پشاور زلمی کے تین کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں۔ کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔

ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے تین، تین کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کے دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز  کے ایک کھلاڑی ہے۔

 اس سے قبل جمعرات 12 دسمبر کو پی سی بی نے تمام فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایل پی ایس ایل کے  10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے