18 Dec 2024
(ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے کی خواہش پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا۔
جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم وقاص نے چند روز قبل فائرنگ کرکے اپنی بہن مبینہ محبوب کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس کا ملزم وقاص کو رنج تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
