اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لازوال گیتوں کے تخلیق کار رشید عطرے کو مداحوں سے بچھڑے 57 برس بیت گئے

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(لاہور نیوز) لازوال گیتوں کے تخلیق کار اور موسیقار رشید عطرے کو مداحوں سے بچھڑے 57 برس بیت گئے۔

1950 ء میں رشید عطرے کی موسیقی میں ترتیب دیا ہوا گیت ’بھاگاں والیو نام جپو مولا نام‘تھا جس نے فلمی صنعت کو رشید عطرے کی صورت میں ایک شاندار موسیقار دیا، اِس کے بعد تو اُن کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں ایسے ایسے خوب صورت گیت سننے کو ملے کہ جو آج بھی اپنی سحر آفرینی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

15 فروری 1919ء کو امرتسر میں ہارمونیم نواز خوشی محمد کے گھر میں آنکھ کھولنے والے رشید عطرے نے محض 48 برس کی عمر پائی لیکن اتنی مختصر سی زندگی میں ہی اُنہوں نے موسیقی کی دنیا میں وہ کچھ کر دکھایا جو اُنہی کا خاصا ہے۔

رشید عطرے کی فنی چابک دستی نے فلم زرقا کے گیتوں کو وہ دوام بخشا کہ جن کے رنگ آج بھی مدھم نہیں پڑے، اپنے فنی کیریئر کے دوران 48 اُردو اور 7 پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے والے رشید عطرے 18 دسمبر 1967ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے