اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز: پنجاب 126 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے مقابلے جاری ہیں، مختلف یونٹس کے کھلاڑیوں کی جانب سے جیتے گئے جبکہ میڈلز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

پنجاب نے 62 گولڈ، 41 سلور اور 23 برانز کے ساتھ 126 میڈلز جیتے اور میڈلز ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجو دہے، خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 60 میڈلز جیتے، خیبر پختونخوا کے میڈلز میں 11 گولڈ، 23 سلور اور 26 برانز شامل ہیں۔

سندھ کی ٹیم  نے مجموعی طور پر 46 میڈلز جیتے جن میں 11 گولڈ، 15 سلور اور 20 برانز میڈلز شامل ہیں، بلوچستان کے کھلاڑیوں نے 45 میڈلز جیتے جن میں 12 گولڈ، 10 سلور اور 23 برانز میڈلز شامل ہیں، اسلام آباد کی ٹیم  نے مجموعی طور پر 40 میڈلز حاصل کیے جن میں 5 گولڈ، 6 سلور اور 29 برانز میڈلز شامل ہیں، آزاد جموں و کشمیر  نے مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتے جن میں 1 گولڈ، 5 سلور اور 16 برانز میڈلز شامل ہیں۔

گلگت بلتستان نے مجموعی طور پر 12 میڈلز جیتے جن میں 2 گولڈ اور 10 برانز میڈلز شامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق اب تک گیمز میں 351 میڈلز تقسیم کیے جا چکے ہیں جن میں 102 گولڈ، 102 سلور اور 147 برانز میڈلز شامل ہیں۔

ڈی جی پی ایس بی کے مطابق گیمز کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ جاری ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے