17 Dec 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی جا سکی، عدالت نے جیل حکام کو ویڈیولنک حاضری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 7 جنوری تک مؤخر کر دیا گیا۔