اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف یوٹیو بر یاسر شامی رجب بٹ کے حق میں بول پڑے

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز گرفتاری کے بعد رہائی پانے والے پاکستان کے معروف ترین یوٹیوبر رجب بٹ کے حق میں یاسر شامی کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کےمطابق یاسر شامی نے رجب بٹ کے حق میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ ٹک ٹاکر کی گرفتاری کی مذمت کررہے ہیں۔یاسر شامی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’رجب بٹ اب آزاد ہیں، میں سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس معاملے کو دیکھا۔ میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ رجب بٹ کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا تھا۔

یاسر شامی کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کو کئی غیر قانونی چیزیں گفٹ کی گئیں، جن میں ایک شیر کا بچہ اور ہتھیار شامل ہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا، حالانکہ انہوں نے اپنے وی لاگ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان چیزوں کے لائسنس بنوانے جارہے ہیں لیکن پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔

شامی نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو پہچانیں۔،ان دشمنوں کو جانیں جو آپ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ایک ذمے دار شخصیت بنیں کیونکہ آپ ایک بڑے انفلوئنسر ہیں۔

یاسر شامی نے مزید کہا کہ رجب بٹ اپنی محنت کے بل بوتے آج اس مقام تک پہنچے ہیں جس کے بعد یہ گرفتاری سراسر ان سے حسد کرنا ہے اور کچھ نہیں، لوگوں کو اگر اس کے کانٹینٹ سے اختلاف ہو بھی جائے لیکن شادی کے سب سے خاص دنوں میں اسے گرفتار کرنا صرف حسد ہے۔ اللہ جسے عزت دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے