اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں، اب سو موٹو نہیں لے سکتے: جسٹس منصور علی

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، اب سو موٹو نہیں لے سکتے، گزشتہ 7 سال میں موسمیاتی تبدیلیوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔

لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم بھی کلائمیٹ فنانس جیسا بڑا ایشو ہے، عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کلائمٹ فنانس کو بنیادی حق سمجھنا ہو گا، یہ انسان کا بنیادی حق ہے، نیچر فنانس پر غور کرنا ہو گا تاکہ آلودگی اور بائیو ڈائیورسٹی پر بھی کام ہو سکے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی ایمرجنسی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانا ہو گی، 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، عدالتوں  نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پر جلد کام کرنے کی ضرورت ہے، لگتا ہے حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں، پاکستان دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے، عدالتوں  نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے، اربن پلاننگ اور ایگریکلچرل پلاننگ پر بات کرنا ہو گی، کلائمیٹ جسٹس پر تحریک چلانا ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے