اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اجمل صابر اور سکندر زیب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، کیس میں کل 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

مسلسل غیر حاضر رہنے والے 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا، علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

بعدازاں راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے