اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لالی ووڈ کی ’’ہیر‘‘ فردوس بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) لالی ووڈ کی ’’ہیر‘‘ فردوس بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔

ہیروئن کا کردار ہو یا ساتھی اداکارہ، ماں کا رول ہو یا کوئی اور اصل نام پروین، 1947 میں جنم لینے والی فردوس نے ہر کردار میں جان ڈال دی، 14 برس کی عمر میں فلم نگری میں قدم رکھا، 60 اور 70 کی دہائیوں میں کمال عروج پایا۔

اداکارہ فردوس  نے 200 فلموں میں مختلف کردار ادا کئے، سپر ہٹ فلموں میں ’’ہیر رانجھا‘‘، ’’دلاں دے سودے‘‘، ’’ملنگی‘‘، ’’آنسو‘‘، ’’ضدی‘‘، ’’باؤ جی‘‘، ’’مرزا جٹ‘‘، ’’جاگ اٹھا انسان‘‘ اور بے شمار دیگر فلمیں شامل ہیں۔

بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، فلم آنسو میں لازوال اداکاری پر بھی ایوارڈ پایا، فردوس بیگم  نے اپنے دور کے ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا، کم عمری میں ہی منجھی ہوئی اداکاری کرنا شروع کر دی تھی۔

لالی ووڈ کا یہ درخشاں ستارہ 16 دسمبر 2020 کو آنکھوں سے ہمیشہ کیلئے اوجھل ہو گیا، فردوس بیگم مداحوں کیلئے اپنے فن کا خزانہ چھوڑ گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے