اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ افغان نے خلیل الرحمان کی کس حرکت کی وجہ سے ان کے ساتھ کام سے انکار کیا؟جانئے

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں کی جس کی وجہ سے میں اُن کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

نادیہ افگن نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں خلیل الرحمان کے ساتھ کام نہیں کروں گی کیونکہ وہ بہت عجیب سی شخصیت کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی 25 سال پہلے 1997ء یا 1998ء کی بات ہوگی، اُس وقت میں نئی نئی آئی اور ایک روز ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئی جہاں وہ مجھے بیٹھا کر کسی کام سے چلی گئیں تھیں۔

نادیہ افگن کے مطابق وہاں پر ایک شخص بیٹھا تھا جس نے اپنے پاؤں صوفے پر رکھے ہوئے تھے اور سگریٹ نوشی کررہا تھا، میں نے سلام کیا تو اُس نے جواب میں مجھ سے پوچھا، کون ہو تم لڑکی؟ کام کرنے آئی ہو؟۔اداکارہ کے مطابق پھر میں نے ثمینہ آپا سے اُس شخص کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ رائٹر ہیں، پھر میں نے سوچ لیا تھا کہ جسے سلیقہ اور تہذیب نہیں وہ کیسے رائٹر ہوسکتا ہے اور میں ایسے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔

نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر معمولی رائٹر ہیں وہ ایسے کوئی لکھاری بھی نہیں جو بہت ہی کچھ لاجواب تحریر کرتے ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے