اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مالی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے وطن واپسی پر گرفتار

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزم محمد اسد چیک ڈس آنر اور مالی لین دین کے مقدمہ میں عرصہ 2 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ملزم کے کوائف درج کروائے اور ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب سے وطن واپسی پر اشتہاری مجرم کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا، اشتہاری محمد اسد کو پنجاب پولیس کی ٹیم نے تحویل میں لے لیا، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او اور سی پی او فیصل آباد و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے