اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(لاہورنیوز) جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطا بق جسٹس جمال مندوخیل کا جواب میں کہنا تھا کہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا، آپ کے علم میں ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل کا اختیار دیا چیف جسٹس نے رولز بنانے کیلئے 6 دسمبر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں متفقہ طور پر میری سربراہی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رولز کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔

جسٹس جمال مندو خیل کا اپنے جواب میں مزید کہنا تھا کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں، آپ کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں، مجوزہ ڈرافٹ میں آپ کے خط سے پہلے ہی اپ سے شیئر کر چکا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے