اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا سے شکست،حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور اوپنر احمد شہزاد نے ایک مرتبہ ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ایک یاد دہانی کہ جنوبی افریقا کی  ٹیم اپنے 7 اعلیٰ معیار کے کرکٹرز کے بغیر کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان اپنی بہترین ٹیم کیساتھ میدان میں اُترا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی طاقتور ٹیم کیساتھ پروٹیز کیخلاف سیریز ہارے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہم کچھ دن پہلے ٹی20 میں آسٹریلیا کے بچوں کے خلاف ہارے تھے۔

 

احمد شہزاد نے لکھا کہ "پاکستان کرکٹ ہر روز مر رہی ہے اور اوپر سے نیچے تک ہر کوئی سو رہا ہے، شرم کی بات ہے"۔دریں اثنا سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار طنزیہ انداز میں کچھ یوں لکھ کر کیا ہش ٹیگ پاکستان کرکٹ، ایک سرکس!۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے