اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

متنازع بیان: ناصر ادیب نے ریما سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما خان سے متعلق متنازع بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہونے کے بعد معروف مصنف و فلمساز ناصر ادیب نے اداکارہ سے معافی مانگ لی۔

ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں ہاتھ جوڑ کر ریما خان سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کر دیں، اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ناصر ادیب نے مزید کہا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اوراس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی، اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ سکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے سکول سے نکال دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت ہیرامنڈی بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک شو میں ریما کے متعلق ریمارکس دیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہائش پذیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں مسترد کر دیا تھا۔

ناصر ادیب کے اس متنازع بیان پر انہیں شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اداکارہ سے معافی مانگ لی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے