اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

طلحہ انجم اور عمران اشرف کی نئی فلم'کٹر کراچی' کا ٹریلر منظر عام پر آگیا

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف جلد بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ’کٹر کراچی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کٹر کراچی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔کٹر کراچی کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کر گرد گھومتی ہے۔ فلم کے مناظر میں کراچی کی ثقافت کی ایک کی جھلک نظر آتی ہے۔

عمران اشرف اس فلم میں ایک ’مافیا باس‘ کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، جو روشنیوں کے شہر پر حکمرانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دوسری طرف طلحہ انجم اپنے مقام کے دفاع کے لیے آخری حد تک لڑنے کو تیار دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں کنزہ ہاشمی کا انداز بھی روایتی کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔

ٹریلر دیکھ کر شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی کہانی کی شدت، کرداروں کی گہرائی اور کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی نے متاثر کیا ہے۔یاد رہے کہ فلم ’کراچی‘20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے