اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا، وہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کلاس روم پہنچ گئیں جہاں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن سیکھانے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بارے میں دریافت کیا، سکول کے بجٹ، نصاب ، طریقہ تعلیم اور ایکسپرٹ ٹیچر کے بارے میں بھی پوچھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا، ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ملاقات بھی کی جہاں وزیراعلیٰ کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے، 12 سے 15 سال کے بچوں کو  اے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے، سکول میں کمسن طلبہ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں شنگھائی اور گردونواح کے بچے زیر تعلیم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے