اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمایوں سعید ’’جوانی پھر نہیں آنی 3‘‘ میں کس ہم عمر اداکارہ کو ہیروئن لیں گے؟

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا تیسرا حصہ اپنی ہم عمر اداکارہ کے ساتھ بنانے کا عندیہ دے دیا۔

کراچی میں ہونے والی 17ویں انٹرنیشنل اردو کانفرنس کے دوران ہمایوں سعید نے فلمی اور ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کی اور انڈسٹری میں اپنے کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

ہمایوں سعید نے اپنی کامیاب فلموں جیسے پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی اور  لندن نہیں جاؤں گا کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

کانفرنس کے دوران ہمایوں سعید سے پوچھا گیا کہ شوبزانڈسٹری میں مردوں کے لیے ہیرو کے کردار ادا کرنے کی عمر کی کوئی حد نہیں جبکہ خواتین اداکاراؤں کو مخصوص عمر کے بعد مرکزی کرداروں میں کم مواقع ملتے ہیں اس پر ان کی کیا رائے ہے۔

اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ لیڈنگ کرداروں کو عمر کے ساتھ نہیں جوڑتے اور ان کے نزدیک مرد یا عورت کسی بھی عمر میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی ہم عمر اداکاراؤں، جیسے ثانیہ سعید، سعدیہ امام یا نادیہ جمیل کے ساتھ ’جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلم بنا سکتے ہیں، تو ہمایوں سعید نے کہا کہ ایسا ممکن ہے اور وہ اس خیال کو حقیقت میں بھی بدل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں بھی یہ رواج قائم ہے کہ اداکاراؤں کو لیڈنگ رول اور ہیروئن کا رول عمر کی ایک حد تک ہی میسر ہوتا ہے جبکہ مرد اداکاروں کو 50 اور 60 کا ہونے کے باوجود بھی بطور ہیرو لیڈنگ کردار دے دیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے