اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی: انوشے اشرف

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی۔

انوشے نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

انوشے نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ اور خالہ ہمیں نماز کے لیے سختی سے کہتی تھیں، یہاں تک کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا مگر ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے کتراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا گھومنے اور زندگی کے تجربات کے بعد، میں نے دل سے نماز کی اہمیت کو جانا اور بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کیا۔ انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

انوشے اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو زبردستی نماز کی پابندی یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے