اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برصغیر کے پہلے چائلڈ سپر سٹار رتن کمار کو بچھڑے 8 برس گزر گئے

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) جاندار اداکاری اور معصومانہ تاثرات سے فلم بینوں کے دل موہ لینے والے برصغیر کے پہلے چائلڈ سپر سٹار رتن کمار کو بچھڑے 8 برس گزر گئے۔

سید نذیر علی رضوی 19 مارچ 1941 کو اجمیر میں پیدا ہوئے، والد سید عباس اور بھائی وزیر علی بھی فلمی دنیا سے منسلک تھے، 1946 میں کرشن چندر کی فلم راکھ سے چائلڈ سٹار کا سفر شروع کیا اور فلمی نام رتن کمار رکھا گیا۔

رتن کمار 1956 میں اہل خانہ کے ہمراہ لاہور چلے آئے، بھارت میں بننے والی فلم جاگرتی کو دوبارہ بیداری کے نام سے بنایا، اس فلم کا نغمہ ’آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی‘ آج بھی زبان زدِ عام ہے۔

اداکارہ نیلو کے ساتھ فلم ناگن، رتن کمار کی بطور اداکار پہلی فلم تھی، پاکستان میں انہوں نے معصوم، آسرا، داستان، کلرک اور دیگر فلموں میں کام کیا، ان کو بطور چائلڈ ایکٹر جو پذیرائی ملی بڑے ہو کر نہ مل سکی۔

1977 میں 4 سالہ بیٹی راحت کی حادثاتی موت نے اداکار رتن کمار کی زندگی پر گہرے نقوش چھوڑے، 1979 میں وہ پاکستان کو خیرباد کہہ کر امریکا میں جا بسے، 12 دسمبر 2016 کو کیلی فورنیا میں داعی اجل کو لبیک کہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے