اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گوادر بندرگاہ کو برآمدات کا حب بنانا چاہتے ہیں: محمد اورنگزیب

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ آپریشنل ہوچکا ہے، گوادر بندرگاہ کو برآمدات کا حب بنانا چاہتے ہیں۔

سینیٹ میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کسٹم کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ پر شکایات کے حوالے سے بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے، یہ درست نہیں کہ کسٹم کی وجہ سے گوادر پورٹ پر شکایات ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گوادر کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، گوادر سے امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے کمپنیوں کیلئے بات کابینہ میں ہوئی، ہم ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں جس سے انسانی عمل دخل کم ہو گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ چائنہ کی مدد سے آپریشنل ہونے جا رہا ہے، گوادر ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے علاقے کی ترقی ہو گی، سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے