اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: کمسن بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں کمسن بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ سے کمسن بچوں کو اغواء کر کے بیچنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا، خواتین اغواء کاروں سمیت 12 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں شہناز، ثناء، مشاعل، محمد رمضان، محمد شہباز، مطیع الرحمان، محمد یعقوب، انعام عباس، فاطمہ، کنزہ، زینب اور معراج بی بی شامل ہیں جبکہ ایک ملزم انعام یعقوب موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

خواتین ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کی خریدو فروخت کا اعتراف کیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے دو بچے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیئے گئے، ملزمان اب تک 23 لاکھ روپے کے عوض کئی بچے فروخت کر چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے