اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکاء نے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اسلامی مالیاتی نظام کو یکساں معیار کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہئے، اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ای ایس جی کا پرچار کرتی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک فنانس معاشرتی پائیداری فراہم کرتا ہے، ملکر کام کرنا اس کھیل کا عنوان ہے، بطور گورنر ہم  نے مائیکرو فنانس این جی او کو مائیکرو فنانس بینک بننے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ بطور وزیر خزانہ کیپٹل مارکیٹ میں سکوک متعارف کرائے، سکوک نے حکومت کو سستا قرض مہیا کیا ہے، اسلامک فنانس پر ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے