اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سسرالیوں کے تشدد سے بہو کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) تھانہ مغل پورہ کی حدود میں سسرالیوں کے تشدد سے بہو کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ انیقہ شوکت کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے باعث انیقہ شوکت کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے، دل کے پاس آنے والا زخم موت کی وجہ بنا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتولہ کے دل اور چھاتی پر گہرے زخم آنے کی وجہ سے دل میں خون جمع ہو گیا تھا، مقتولہ انیقہ کو سر پر بھی گہری چوٹ لگی۔

سمن آباد کی رہائشی انیقہ شوکت کو اسکے شوہر جنید اور سسرالیوں نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، انیقہ شوکت کی 4 سال قبل مغل پورہ کے رہائشی جنید سے شادی ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے