اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے نام سے فائدہ اٹھانے کے الزامات پر جواب دیدیا

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی کامیابی کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام استعمال کرنے کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ خود سے کبھی ان کا ذکر نہیں کرتیں بلکہ سوال کیے جانے پر ہی جواب دیتی ہیں۔

عالمی اردو کانفرنس 2024 کے دوران ایک گفتگو میں، ماہرہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بار بار شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات کیے جانے سے تنگ آتی ہیں۔ اس پر ماہرہ نے جواب دیا، "مجھ سے کوئی پوچھتا ہے تو میں جواب دیتی ہوں، خود سے میں کبھی ان کے بارے میں بات نہیں کرتی‘‘۔"

ماہرہ نے مزید کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کا ذکر کر کے فائدہ اٹھاتی ہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ ان سے اس بارے میں سوال نہ کریں۔ ماہرہ نے شاہ رخ خان کو اپنا "بچپن کا پیار" بھی قرار دیا اور کہا، "آپ مجھ سے پوچھیں ہی نہ، میں کبھی ذکر نہ کروں۔"

ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم رئیس میں کردار پاکستانی ڈرامہ ہم سفر کی کامیابی کے باعث ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کردار کے لیے ان کا نام شاہ رخ خان کی ساس ساویتا چھبر نے تجویز کیا تھا۔ ماہرہ نے کہا کہ جہاں دوسرے اداکاروں نے آڈیشن دیے، وہیں انہیں سکرپٹ پہلے سے ہی دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے