اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سلمیٰ حسن اپنی بیٹی اور دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سلمیٰ حسن اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی اور دوبارہ شادی نا کرنے کی وجہ پر کھل گفتگو کی۔ سلمیٰ حسن نے بتایا کہ انہوں نے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر اظفر علی سے طلاق کے بعد اپنی زندگی اپنی بیٹی فاطمہ کے لئے وقف کر دی ہے اور وہ اس کے علاوہ کسی دوسرے رشتے میں نہیں رہنا چاہتیں۔

سلمیٰ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد عورت بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر دوسری شادی کے بارے میں سوچا بھی جا سکتا ہے، مگر اعتماد اور احساسات کی بحالی میں وقت لگتا ہے جس سے پہلے شادی نہ کرنا بہتر ہے۔

اداکارہ اپنی بیٹی اور دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے پہلی ترجیح ان کی بیٹی ہے، اس لئے وہ کسی نئے رشتے میں نہیں رہ سکیں تاکہ اپنی بیٹی کو مکمل توجہ دی سکیں۔

یاد رہے کہ سلمیٰ حسن اپنے کیرئیر کی شروعات کے دنوں میں اظفر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم 2012ء میں اس جوڑے نے راہیں جدا کرلی تھیں ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے